حیدرآباد:یوسی کونسلر کے گھر آتشزدگی، خاتون ،4بچے جھلس گئے

حیدرآباد:یوسی کونسلر کے گھر آتشزدگی، خاتون ،4بچے جھلس گئے

حیدرآباد(نمائندہ دنیا)جمعہ کی الصباح لیاقت کالونی کے علاقے میں یوسی 50کے جنرل کونسلر نعیم آرائیں کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی۔۔

 جس میں ایک خاتون اور 4بچے جھلس گئے جن کو زخمی حالت میں سول اسپتال حیدرآباد کے برنس وارڈ لایا گیا جہاں پرزخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی میئر حیدرآباد کاشف علی شورو متاثرین کی خیریت دریافت کرنے سول اسپتال حیدرآباد پہنچ گئے ۔ میئر کے ہمراہ ٹاؤن چیئرمینز عبدالغفور درس، عدنان رشید، منٹھار جتوئی، مصطفی بلال اور پیپلز پارٹی کے رہنما فرید قریشی و دیگر بھی موجود تھے ۔میئر حیدرآباد نے تمام زخمیوں کی عیادت کی اور ایم ایس کو تمام متاثرہ افراد کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں