ایس ایچ او مائنز اینڈ منرلز کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ جاری

ایس ایچ او مائنز اینڈ منرلز کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر ریتی بجری چوری کے خلاف صدر ملیر بار ایسوسی ایشن ناصر رند کی درخواست پر ایس پی ملیر کمپلین سیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے اس ایچ او مائنز اینڈ منرلز کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔درخواست میں کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ملیر، ایس ایس پی ملیر، ایس پی کمپلین سیل ملیر، تھانہ گڈاپ ٹاؤن، مینشن اور مائنز اینڈ منرلز کے ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعاکی گئی ہے ۔ایس ایچ او تھانہ گڈاپ ٹاؤن اور میمن گوٹھ نے عدالت میں جواب جمع کروادیے ۔ناصررند کاموقف ہے کہ ریتی بجری چوری کرکے ملیر کی عوام سے ناانصافی کی جا رہی ہے ۔ہائیکورٹ کے آرڈر کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر چوری جاری ہے ، صدر ملیر باریہ چوری انتظامیہ اور لوکل کنٹریکٹرز کی ملی بھگت سے کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں