ارشدپپوقتل کیس،سابق تفتیشی افسر ڈی ایس پی کابیان ریکارڈ

ارشدپپوقتل کیس،سابق تفتیشی افسر ڈی ایس پی کابیان ریکارڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ارشد پپو قتل کیس میں اہم پیش رفت، سابق تفتیشی افسر ڈی ایس پی کابیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

کیس کی سماعت سینٹرل جیل کراچی میں قائم انسداددہشت گردی کورٹ میں ہوئی۔جیل حکام نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا۔سابق تفتیشی افسر ڈی ایس پی نے عدالت کے روبرواپنابیان ریکارڈ کرواتے ہیں کہ مجھے مارچ 2013 کو کلاکوٹ تھانے میں بطور انسپکٹر تعینات کیا گیاتھا۔تعیناتی کے روزہی ارشد پپو قتل کیس اور سپریم کورٹ کے آرڈر کی کاپی ملی تو میں نے جائے وقوعہ کا معائنہ اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے ، گواہوں کے بیانات سے پتہ چلاکہ رکن قومی اسمبلی شاہ جہان بلوچ بھی ارشد پپو قتل کیس میں ملوث ہے ۔گواہ کاکہناتھاکہ مجھے اطلاع ملی کہ شاہ جہان بلوچ کو دوسرے مقدمہ میں کلری پولیس نے گرفتار کیا ہے تومیں نے انسداد دہشت گردی عدالت کی اجازت سے شاہ جہان بلوچ کی سینٹرل جیل سے گرفتاری ڈالی۔سابق ڈی ایس کاکہناتھاکہ دوران تفتیش میں نے دو چشم دید گواہ پولیس اہلکاروں کے بیان بھی ریکارڈ کئے ،دونوں نے بتایا کہ سابق ایس ایچ او کلری چاند خان نیازی نے انہیں ڈیفنس بلایا تھا وہاں پہنچنے پر دیکھا کہ کالے رنگ کی ویگو گاڑی میں 3 افراد بیٹھے ہیں۔میں نے پولیس موبائل کے ساتھ اس ویگو گاڑی کو لیاری منتقل کیا ویگو گاڑی میں بیٹھے افراد مغوی تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں