ٹیکس چوری کے ملزم صنعتکار کا عدالتی ریمانڈ

ٹیکس چوری کے ملزم صنعتکار کا عدالتی ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹم عدالت نے 64 کروڑ 24 لاکھ ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار صنعتکار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم کو بیرون ملک سے آتے ہوئے ۔۔

ائرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم نے 1 ارب 41 کروڑ 61 لاکھ کی اشیاء برآمد کی۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ایکسپورٹ فنانس اسکیم کی سہولت ملزم نے حاصل کی۔ حکومت نے بغیر ڈیوٹی اور ٹیکس کے سامان درآمد کرنے کی سہولت دے رکھی ہے ۔ ملزم پر یہ لازم تھا کہ ویلو ایڈیشن کے بعد ایکسپورٹ کرنا تھا۔  ایکسپورٹ کلیکٹوریٹ کی ٹیم نے ملزم کی فیکٹری پر چھاپہ مارا تو تمام انکشافات سامنے آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں