بڑا بورڈ تا جہانگیر آباد سڑک تعمیرکرنے کامطالبہ

بڑا بورڈ تا جہانگیر آباد سڑک تعمیرکرنے کامطالبہ

کراچی (این این آئی)مرکزی مجلس عاملہ و اراکین مجلس محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان نے کہا ہے۔۔

 کہ پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ محب چوک سے جہانگیر آباد جانے اور آنے والی ادھڑی ہوئی سڑکوں سمیت شہر قائد کی تمام ادھڑی ہوئی اور ٹوٹی پھوٹی و خستہ حال سڑکوں کی فوری مرمت و تعمیر کی جائے شہر کی ادھڑی ہوئی اور ٹوٹی پھوٹی و خستہ حال غیر محفوظ سڑکوں کی وجہ سے آئے دن روڈ حادثات رونما ہو رہے ہیں اور معصوم انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں بیان میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور حکومت سندھ کی غفلت اور لاپرواہی سے عوام کے انسانی حقوق بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ آئین پاکستان میں انسانی حقوق کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں