مرکزی مسلم لیگ کے تحت مچھرمار اسپرے مہم کاآغاز

مرکزی مسلم لیگ کے تحت مچھرمار اسپرے مہم کاآغاز

کراچی(آئی این پی )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت کیماڑی ٹاؤن میں مچھرماراسپرے مہم کاآغازکردیا گیا۔

 اسپرے مختلف علاقوں،عبادت گاہوں،اسکولزاورمیڈیکل کلینکس سمیت دیگرعوامی مقامات پر کیاگیا۔مہم کے حوالے سے کراچی کیصدراحمدندیم اعوان نے کہاکہ کراچی کے شہریوں کو صحت وصفائی کے مسائل کا سامنا ہے ۔شہری گندگی و غلاظت کے باعث چکن گنیا، ڈینگی، ملیریا اورٹائیفائیڈ جیسی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔بدقسمتی سے انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔ عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیاگیاہے ۔ شہر میں جابجا گندگی کے ڈھیر سے مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کے سبب وبائی امراض کاخطرہ منڈلارہاہے ۔بلدیاتی ادارے غفلت برتنے کے بجائے فوری طور پر شہر میں اسپرے کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں