ایم ڈی کیٹ میں طلباء سے نااانصافی کا ازالہ کیا جائے ،پاسبان

ایم ڈی کیٹ میں طلباء سے نااانصافی کا ازالہ کیا جائے ،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات میں طلباء کے ساتھ ہونے والی نااانصافی کا ازالہ کیا جائے ۔

 پیپر لیک مافیا کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ، تاکہ محنتی اور لائق طلباء کے ساتھ انصاف ہوسکے ۔ پورے ملک میں تعلیمی نظام کا برا حال ہے لیکن سند ھ میں تعلیمی نظام بدترین حال میں ہے ۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں ایک بار پھر نقل اور پرچہ لیک آؤٹ ہونا،محنتی اور میرٹ پر پرچہ دینے والے طلباء کے ساتھ سنگین زیادتی ہے ۔ میڈیکل اور انجینئرنگ کوکوٹہ سسٹم اور اہل اقتدار کی ہوس سے بچانا ضروری ہے ۔سندھ میں تعلیمی معیار تباہ کر کے صوبے سے دشمنی کی جا رہی ہے ۔ آئین پاکستان کے تحت طلباء کو میرٹ پر اعلی تعلیم کی سہولت ملنی چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں