سماجی تنظیم کے تحت وہیل چیئرز کی تقسیم

سماجی تنظیم کے تحت وہیل چیئرز کی تقسیم

لاڑکانہ (بیورورپورٹ)لاڑکانہ میں سماجی تنظیم ناؤ پی ڈی پی نے میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کے تعاون سے معذور افراد کی بحالی مرکز میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جس کا افتتاح مہمان خصوصی میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر نے ربن کاٹ کر کیا۔۔

اس موقع پر میئر اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے 50 سے زائد معذور مرد، خواتین اور بچوں میں وہیل چیئرز تقسیم کیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انور علی لہر نے کہا کہ ناؤ پی ڈی پی نے کراچی، حیدرآباد، سکھر کے بعد لاڑکانہ ڈویڑن میں بھی فلاحی مرکز کھولا ہے جہاں یہ تنظیم معذور افراد کو معیاری وہیل چیئرز فراہم کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں