آتشزدگی کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

آتشزدگی کے مقدمے میں ملزم  کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے شاہ فیصل میں قائم پٹرول پمپ پر آتشزدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم طلحہٰ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

 عدالت نے فیصلے میں کہا کہ یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ملزم نے جلنے والے پٹرول پمپ پر آئل کی دکان کرائے پر لی ہوئی تھی۔ ملزم کو ضمانت دی تو لوگوں میں غیر قانونی پٹرول پمپ چلانے کا حوصلہ بڑھے گا۔ ملزم کی انتہائی غفلت سے ایک شخص جان سے گیا جب کہ بہت زیادہ نقصان بھی ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں