پولیس کا احسن اقدام، گمشدہ بچی کو والدین سے ملوادیا

پولیس کا احسن اقدام، گمشدہ بچی  کو والدین سے ملوادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کا احسن اقدام، گمشدہ بچی کو والدین سے ملوادیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق 04 سالہ بچی نیہا پرانی سبزی منڈی سے مدرسہ سے آتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔۔۔

 بچی کے والد نے تھانہ پی آئی بی میں بچی کی گمشدگی کی اطلاع دی، جس پر ایس ایچ او پی آئی بی نے فوری ایکشن لیا، پولیس نے ہیومین بیسڈ مدد سے لیاقت آباد کے علاقے سے گمشدہ بچی کو ڈھونڈ لیا،پولیس نے بچی کے والد سے رابطہ کرکے بچی کو بحفاظت والد کے سپرد کردیا۔ پریشان حال والد نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں