تنخواہوں کی عدم ادائیگی،جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کا 3 دن کا الٹی میٹم

تنخواہوں کی عدم ادائیگی،جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کا 3 دن کا الٹی میٹم

کراچی (نیوز ایجنسیاں)قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال میں طبی عملے نے مسلسل تیسرے روز بھی او پی ڈی کا بائیکاٹ جاری رکھا۔اسپتال میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات اور سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے خلاف طبی عملے نے احتجاج کیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹروں اور نرسوں کا کہنا ہے کہ انتظامی غفلت کی وجہ سے عملے پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ، جس کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔مظاہرین نے اسپتال میں ادویات، بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کی وجہ سے مریضوں کے تیماردار مشتعل ہو جاتے ہیں اور طبی عملے کو نشانہ بناتے ہیں۔دوسری جانب 4ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرجناح اسپتال کے ڈاکٹرز نے انتظامیہ و محکمہ صحت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ تک تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں تو سروسز کا بائیکاٹ کریں گے ۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 4تنخواہیں نہ ملنے کے باعث سنگین ماہی بحران کا شکار ہیں گھر کے امور چلانا مشکل ہوگیا ہے ، اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں۔اسپتال انتظامیہ مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ، دوپہر 12 بجے کے بعد او پی ڈی سروس بند کردیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں