فوڈ اتھارٹی کا ضلع شرقی میں دوسری لیب بنانے کااعلان

 فوڈ اتھارٹی کا ضلع شرقی میں دوسری لیب بنانے کااعلان

کراچی (آن لائن)ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے ) مزمل ہالیپوٹو نے میئر کراچی کے ساتھ اپنی حالیہ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ۔۔۔

کے ایم سی نے پیپلز چورنگی کے قریب ڈسٹرکٹ ایسٹ میں عمارت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے جہاں فوڈ اتھارٹی اپنی دوسری فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرے گی۔ ایس ایف اے میں کلچر تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز ہے جبکہ لائسنسنگ کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور ایس ایف اے سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے کاروباری اداروں کو مکمل طور پر سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہم لیب ٹیسٹ کے چارجز کو کم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ کاروباری اداروں کو کم سے کم بوجھ کا سامنا کرنا پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ، سینئر نائب صدر الطاف اے غفار، نائب صدر تنویر باری، سابق نائب صدر یونس سومرو منیجنگ کمیٹی ممبران اور فوڈ بزنس سے وابستہ تاجروں نے شرکت کی۔ڈی جی ایس ایف اے نے واضح طور پر متنبہ کیا کہ مضر صحت اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے چاہے وہ ملاوٹ شدہ مضر صحت اشیائے خورونوش کی فروخت یا کسی اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں