تھانے پر عدالتی چھاپہ محبوس نوجوان بازیاب

تھانے پر عدالتی چھاپہ  محبوس نوجوان بازیاب

محراب پور(نمائندہ دنیا)عدالتی چھاپے کے دوران تھانے میں محبوس نوجوان بازیاب، پولیس ریکارڈ سمیت عدالت طلب۔

تفصیلات کے مطابق سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول ٹھری میرواہ نے اہلخانہ کی شکایت پر عدالتی احکامات کی روشنی میں پیروسن تھانہ کی پولیس چوکی کرڑاہ پر چھاپہ مار کر بغیر کسی مقدمہ کے ناحق مبحوس نوجوان خادم لاشاری کو بازیاب کرالیاجب کہ ایس ایچ او پیروسن تھانہ اور چوکی انچارج کرڑاہ کو ریکارڈ سمیت آج عدالت میں طلب کر لیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں