فزکس لیکچرار کے زبانی امتحان میں 80 امیدوارکامیاب

 فزکس لیکچرار کے زبانی امتحان میں 80 امیدوارکامیاب

حیدرآباد(نمائندہ دنیا)سندھ پبلک سروس کمیشن نے محکمہ تعلیم میں لیکچرار فزکس بی پی ایس 17 کے حتمی نتائج جاری کردیے ، مجموعی طور پر 80 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔

محکمہ صحت میں ویمن میڈیکل آفیسر بی پی ایس 17 اور اسٹاف نرس بی پی ایس 16 اور محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز میں اسسٹنٹ بی پی ایس 16 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے ، مجموعی طور پر 2484 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی)نے محکمہ تعلیم میں لیکچرر فزکس کے زبانی امتحان میں 80 امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو ان کی تقرری کی سفارش کردی ہے ۔ دوسری جانب تحریری امتحان کے نتائج کا بھی اعلان کردیا گیا، محکمہ صحت میں ویمن میڈیکل آفیسر بی پی ایس 17 کے لیے 1159، اسٹاف نرس بی پی ایس 16 کے لیے 1273 اور محکمہ لائیو سٹاک مین اسسٹنٹ بی پی ایس 16 کے لیے 52 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ محکمہ صحت میں اشتہار کے تحت جاری مطلوبہ تعلیم کے حامل 23,150 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ ایس پی ایس سی نے محکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک میں اگست 2024 میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کے مختلف مراکز میں تحریری امتحان کا انعقاد کیا ، جس کے نتائج جاری کر کے کامیاب امیدواران کو ضروری کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی جانچ پڑتال کے بعد زبانی امتحان کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کی تفصیلی فہرست SPSC کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں