ایشیا کی سب سے بڑی منڈی میں مرچوں کا سیزن شروع

ایشیا کی سب سے بڑی منڈی میں مرچوں کا سیزن شروع

کنری(نمائندہ دنیا)ایشیا کی سب سے بڑی مرچ منڈی کنری میں سرخ مرچوں کے سیزن کا آغا ہوگیا، نرخ اچھے ملنے پر آبادگاروں کے چہروں پر رونقیں لوٹ آئیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایشیا کی سب سے بڑی مرچ منڈی کنری میں سرخ ڈنڈی کٹ اور ہائیبرڈ مرچوں کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی گزشتہ روز پانچ ہزار بوری مرچ کی آمد ہوئی،ایک سال بعد مرچ منڈی ایک بار پھر سجنے پر وہاں کام کرنے والے سینکڑوں محنت کشوں نے اس پر مسرت کا اظہار کیا ہے جبکہ حالیہ بارشوں کے باعث مرچ کی آمد میں کچھ تاخیر ضرور ہوئی ہے ،تاہم مرچ کے ریشو کے اعتبار سے سیزن کا آغاز بھرپور اور بہتر انداز میں ہوا ہے، مرچ منڈی میں بولی کے دوران سرخ ڈنڈی کٹ لونگی مرچ 25 ہزار روپے ،ہائیبرڈ اور رچ اسٹار لمبی مرچ 20 ہزار روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوئی، نرخوں میں استحکام پائے جانے پر آبادگار مطمئن دکھائی دیتے ہیں جس کے باعث ان کے چہروں پر رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ آبادگاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی زرعی شعبے پر عدم توجہ،ناقص پالیسیوں اور ایکسپورٹ کا کوئی بندوبست نہ ہونے کیوجہ سے ہر سال ان کو اجناس کی قیمتیں انتہائی کم ملتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرخ مرچ کی آمد کا ابھی آغاز ہوا ہے آگے چل کر دیکھیں گے کہ مرچ کے یہ نرخ برقرار رہتے ہیں یا پھر اس میں کمی آتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں