مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق ،تین زخمی

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق ،تین زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ہاکس بے میں فٹبال چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ ڈاکٹر عمیر جاں بحق جبکہ اس کا دوست زین زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق متوفی اور زخمی موٹرسائیکل پر سوار تھے کہ انہیں نامعلوم گاڑی نے ہٹ کیا ۔ڈیفنس تھانے کی حدود اختر کالونی سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 13 سے 14 سال کے قریب ہے جبکہ اس واقعے میں 14 سالہ لڑکے سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ماڑی پور نیو ٹرک اڈہ کی قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 16 سالہ فیضان ولد مصعب جان سے گیا۔کورنگی بلال چورنگی اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 20 سالہ خدا بخش چل بسا۔گلبائی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا شخص سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں