اسٹیل مل سے لوہے اورتانبے کی چوری کی کوشش ناکام

اسٹیل مل سے لوہے اورتانبے کی چوری کی کوشش ناکام

کراچی (رپورٹ:آغا طارق )اسٹیل مل میں رات کے وقت بڑے پیمانے پر لوہے اور تانبے کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی ۔واردات کے لیے آنے والے 15 چوروں کو سکیورٹی نے پکڑ لیا ۔

پکڑے گئے 15 چور بن قاسم تھانہ کے حوالے کر دیے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل مل میں کافی عرصے سے لوہا چوری کی کوششوں کے بعد گزشتہ رات اسٹیل مل کے سکیورٹی نے ایک کاروائی کرتے ہوئے مین پلانٹ کے اندر سے لوہا اور تانبہ چوری کرنے کے لیے آنے والے 15 چوروں کو موقع پر ہی پلانٹ کے اندر سے پکڑ لیا جن کو فوری طور پر اسٹیل مل کی سکیورٹی نے بن قا سم پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ بن قاسم پولیس نے پکڑے گئے 15 چوروں پر لوہا اور تانبہ چوری کرنے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ہے ۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی اور ڈی ایس پی بن قاسم میر ممتاز منگسی نے بتایا کے اسٹیل مل سے چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ لوہا چوری کے الزام میں 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان صبح سویرے اسٹیل مل میں لوہا، تانبا اور پیتل چوری کرنے کے لیے داخل ہوئے تھے ، ملزمان کو سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار لوہا چوروں کے سرپرستوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں