سالڈ ویسٹ کے تحت ٹرک، ڈمپرڈرائیور کی ٹریننگ شروع

سالڈ ویسٹ کے تحت ٹرک، ڈمپرڈرائیور کی ٹریننگ شروع

کراچی (این این آئی) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیوایم بی)سید امتیاز علی شاہ کی ہدایت پر ٹرک، ڈمپرڈرائیور کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ کا آغازکردیا گیاہے۔۔۔

کراچی (این این آئی) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیوایم بی)سید امتیاز علی شاہ کی ہدایت پر ٹرک، ڈمپرڈرائیور کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ کا آغازکردیا گیاہے ،اس سلسلے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کی سربراہی میں ضلع جنوبی میں آئسس کمپنی کے ڈرائیورز کے لئے یارڈ میں ورک شاپ منعقد کی گئی اورروڈ سیفٹی کے حوالے سے نجی کمپنیز کے ڈرائیوز کو ڈی آئی جی ٹریفک کے اسٹاف نے ملٹی میڈیا پر ٹریننگ فراہم کی،ہر اتوار تمام سات اضلاع میں سے ایک ضلع کے ڈرائیورز کوشیڈول کے مطابق ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔دیگر تفصیلات کے مطابق چند روز قبل منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی صدارت میں ڈی آئی جی ٹریفک کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھاکہ ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی کہ وہ فاسٹ ٹریک پر گاڑی نہ چلائیں، گاڑی کو ترپال سے کورکریں، تاکہ ٹرک سے کچرا اور پانی سڑکوں پر نہ پھیلے ، اور دیگر ٹریفک کی آمدورفت اور شہری متاثر نہ ہوں،اس کے علاوہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام نجی کمپنیز کو ہدایت کی ہے کہ تمام ڈرائیورز کے لائسنس اور پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ یقینی بنائیں، گاڑیوں کو صاف ستھرا رکھیں، ہر گاڑی پرواضح رجسٹریشن نمبرلگانے اور رش کے ٹائم پر ٹرک، ڈمپر کی آمدو رفت کو محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ٹریفک آفیسر نے ٹریننگ میں ڈرائیورز کو پابند کیا کہ وہ گاڑی فاسٹ ٹریک پر نہ چلائیں اورٹریفک قوانین پابندی کریں ٹریننگ میں ٹریفک قوانین، ٹریفک سائن اوردیگر معلومات فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں