پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار کے بھتہ خور نکلے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے کا معاملہ ،گرفتار دونوں ملزمان لیاری گینگ وار کے بھتہ خور نکلے ۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار آغا شوکت گروپ سے ہے ،ملزمان اس سے قبل بھی پولیس مقابلے میں ملوث رہے ہیں۔ملزمان تاجر برادری سے بھتہ وصولی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ملزمان زاہد لاڈلا گروپ کے نام پر بھتہ وصولی کرکے آغا شوکت کو دیتے تھے ،ملزمان سے بم،پستول بمعہ راؤنڈز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی۔ ملزمان کی شناخت محمد شریف اور عبدالباقر عرف رحمان چھوٹو کے ناموں سے ہوئی۔