گھریلو جھگڑے میں ملزم نے بھائی کو قتل کردیا

گھریلو جھگڑے میں ملزم نے بھائی کو قتل کردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن معمار گبول گوٹھ ناز اسپتال کے قریب گھر میں جھگڑے کے دوران بھائی نے بھائی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا ۔۔

اور مقتول پولیس کا اہلکار تھا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ایس ایچ او گلشن معمار عبدالغفار کورائی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 28 سالہ حسن ولد سہیل کے نام سے کی گئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ گھر میں بھائیوں کے درمیان گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں