تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کا احتجاج
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے اساتذہ و غیرتدریسی ملازمین تنخواہ اور ہاؤس سیلنگ کی عدم ادائیگیوں پر سراپا احتجاج بن گئے ۔
عبد الحق کیمپس اور سائنس کیمپس گلشن اقبال کے ملازمین نے جمعرات کو اپنے مطالبات کے حق میں وفاقی ایچ ای سی کے کراچی دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ اساتذہ و ملازمین کی ایسوسی ایشنز نے اس موقع پر علامتی دھرنا دیا اور وفاقی ایچ ای سی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ملازمین و اساتذہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو اس وقت 934 ملین کا خسارہ ہے جس کے سبب اساتذہ کی تنخواہیں، ریٹائر ملازمین کی پنشنز اور ہاؤس سیلنگ کئی مہینوں سے رکی ہوئی ہیں۔