موٹرسائیکل لفٹر گروہ سمیت منشیات فروشی میں ملوث 3ملزمان گرفتار

موٹرسائیکل لفٹر گروہ سمیت منشیات فروشی میں ملوث 3ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سعید آباد پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹر گروہ سمیت منشیات فروشی میں ملوث 3ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

اس دوران پولیس نے 4 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کر لیں ۔پولیس نے پہلی کارروائی میں ماجد علی اور جان محمد نامی دو مطلوب موٹرسائیکل لفٹرز کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کی۔بعد ازاں ملزمان کی نشان دہی پر کے ایم سی قبرستان سے مزید 3 عدد مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کھول کر اسکریپ میں فروخت کرتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں