اساتذہ کا کاپی اسسمنٹ ریٹ اور کنوینس میں اضافے پر اظہارتشکر

اساتذہ کا کاپی اسسمنٹ ریٹ اور کنوینس میں اضافے پر اظہارتشکر

کراچی (آئی این پی )اضافی معاوضے کے معاملات طے پانے پراساتذہ برادری میں خوشی کی لہر،چیئرمین میٹرک بورڈ سے کاپی اسسمنٹ ریٹ اور کنوینس میں اضافے پر اظہارتشکر،چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ کے فیصلے کے مطابق2024ء کے تمام بل اور الاؤنس نئے ریٹ سے دیئے جائیں گے ۔

چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ کی سربراہی میں پاکستان ٹیچرز ایسوسی کا اہم اجلاس ان کے دفتر میں منعقدہوا۔اجلاس میں اساتذہ کے معاوضوں میں اضافے پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیا جس میں فی کاپی ریٹ میں 2 روپے اضافہ کے ساتھ 26روپے فی کاپی ریٹ مقرر پائے جبکہ کنوینس کی مد میں 50 روپے اضافے کے ساتھ 250روپے طے پا گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں