غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائیوں میں تیزی،شہر بھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کاسلسلہ جاری ہے ۔

ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف اضلاع میں نقشے کے برخلاف اضافی منزلوں،پورشن سمیت استعمال اراضی کی خلاف ورزی و دیگرغیرقانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیا جبکہ سربمہرکی گئی املاک میں 2پٹرول پمپس بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر658، CCایریابلاک 02، پر دکانوں کی سڑک پر تجاوز کردہ تعمیرات،پلاٹ نمبر151-R، بلاک 02پر فلیٹ نمبر103سے پہلے آہنی شیڈ، پلاٹ نمبر83-A، بلاک 02، پر غیرقانونی دکانوں اورپلاٹ نمبر172-Q، اورپلاٹ نمبر172-R،بلاک 02،پی ای سی ایچ ایس پر گراؤنڈ فلور کی غیرقانونی تعمیرات کو سربمہرکردیا جبکہ پلاٹ نمبر64-W، بلاک 06، کراچی ایڈمن سی ایچ ایس پر پہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ ایسٹ، گلستان جوہر،کے ڈی اے اسکیم36میں پلاٹ نمبرB-04،بلاک 06، پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت،پلاٹ نمبر C-234، بلاک 01، اور پلاٹ نمبر B-54/13-13-C، بلاک 01، پر گراؤنڈفلوراورپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر آرسی چھت و دیگر تعمیرات،کو منہدم کردیا ۔ مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران ایس بی سی اے پولیس فورس سمیت علاقہ پولیس کی نفری بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں