اسرائیل ، بھارت فوجی تعاون امن کیلئے خطرہ ،شاداب رضا

اسرائیل ، بھارت فوجی تعاون امن کیلئے خطرہ ،شاداب رضا

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کا فوجی تعاون دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے ۔۔

،اسرائیل اور بھارت غزہ وکشمیر میں مظلوموں پر ایک جیسے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ،فلسطین وکشمیر میں مظلوم ونہتے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی بے حسی ہے ،دنیا یاد رکھے ظالموں سے مظلوموں بچانے کیلئے جدوجہد نہ کرنے والے بھی ظالم ہی گردانے جائینگے ۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وبھارتی حکمرانوں کی غزہ اور کشمیر میں مظالم پر کے خلاف او آئی سی مسلم اُمہ کی ترجمانی کرے ،فلسطین ،کشمیر اور لبنان میں اسرائیل اور بھارت کے انسانیت سوز مظالم کو روکا جائے ،اسرائیل اور بھارت کو عالمی دہشتگرد قراردیا جائے اور ان پر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں ،اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر بازور طاقت عمل درآمد کرایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے عوام پر اسرائیل کی بمباری اور غذائی قلت ظلم وجبر کی انتہااور کھلی دہشتگردی ہے ،اقوام متحدہ ،عالمی عدالت کی رٹ نظر نہیں آرہی اسرائیل بے لگام عالمی دہشتگردد بن چکا اسے کون لگام دے گا ،فلسطین اور کشمیر میں مسلسل مسلم نسل کشی اقوام متحدہ ا سرائیل اور بھارت کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے بے بسی کا مظاہرہ کررہا ہے ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل غزہ جنگ بندی کی قراداد پر عمل نہیں کراسکتے تو مستعفی ہوجانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں