این بی پی کے زیر اہتمام خصوصی پنکتوبر ایونٹ کا انعقاد

این بی پی کے زیر اہتمام خصوصی پنکتوبر ایونٹ کا انعقاد

کراچی(پ ر)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے عوامی شمولیت اور سماجی ذمہ داری کے حوالے سے اپنے عزم کے اعادہ اور چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی کے فروغ کے لئے۔۔

 کراچی میں اپنے ہیڈ آفس میں خصوصی پنکتوبر ایونٹ کا انعقاد کیا۔ ایونٹ میں بینک کے سینئر ایگزیکٹوز بشمول گروپ چیف آف ٹریژری اینڈ کیپٹل مارکیٹس، محمد اسماعیل یوسف، گروپ ہیڈ آف ایچ آر ایم جی،مرزا ایم عاصم بیگ، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ایچ آر ایم جی عبدالوحید صابر اور ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ فاروق حسن نے شرکت کی۔پنک ربن کے سی ای او عمر آفتاب، ہیلتھکس پاکستان کی ہیڈ آف میڈیکل افیئز ڈاکٹر ثمینہ حسین اور ہیلتھ اینڈ ویلنس اسپیشلسٹ خدیجہ سمیت معزز مہمان بھی ایونٹ میں موجود تھے ۔ ایونٹ میں پاکستان میں چھاتی کے سرطان کے کیسز کی تعداد، بڑے پیمانے پر آگاہی مہمات، بیماری کی ابتدائی تشخیص کی سہولیات تک رسائی، دوردراز علاقوں تک رسائی اور کارپوریٹ اور حکومت کے کردار سمیت مختلف موضوعات زیر بحث آئے ۔مرزا ایم عاصم بیگ نے چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی کے لئے این بی پی کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چھاتی کا سرطان بے شمار خواتین کی زندگیوں کو متاثر کرتا ہے ۔این بی پی کو بیماری کے بارے میں آگاہی کے فروغ اور ابتدائی تشیخص کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کی حمایت کرنے پرفخر ہے ۔بینک کی حیثیت سے ہم اپنے ملازمین اور مختلف طبقات کی صحت وتندرستی کے لئے پرعزم ہیں اور سرطان سے چھٹکارا پانے اور اس موذی بیماری سے لڑنے والی خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پینل مباحثے کے دوران عمر آفتاب نے  پنک ربن جیسی تنظیموں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں