عالمی ثقافتی میلے میں تھیٹر پلے ’’علی اور ڈریگن ‘‘پیش کیا گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرٹس کونسل جاری 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 36ویں روز بچوں کے لیے تھیٹر پلے علی اور ڈریگن پیش کیا گیا۔
تھیٹر پلے علی اور ڈریگن آڈیٹوریم ون میں پیش کیا گیا جس میں مختلف اسکولز کے طلباء اور طلبات نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔ڈرامہ کی کاسٹ میں حارث خان، ارم بشیر، احمر حسین، حماد خان، فراز چھوٹانی، زوبی فاطمہ، حسن عالم اور آصف شہزاد شامل تھے ۔علی اور ڈریگن کا دورانیہ ایک گھنٹہ تھا۔تھیٹر پلے کی کہانی کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک بولی بادشاہ کی حکمرانی میں لوگ ایک ڈریگن سے دوچار ہیں جو ان کے کھیتوں کو تباہ کرتا ہے اور انہیں بھوک کے دہانے پر چھوڑ دیتا ہے ۔اپنی رعایا کو بچانے کے لیے بے چین بادشاہ ہر اس شخص کے لیے ایک بڑے انعام کا وعدہ کرتا ہے جو اس درندے کو شکست دے سکتا ہو۔ ایک بہادر نوجوان علی اور ہنر مند شاہی باورچی شاہین ایک ساتھ مل کر ڈریگن کا مقابلہ کرتے ہیں۔