ملیر میں مضر صحت چاکلیٹ بنانے والی فیکٹری سربمہر

 ملیر میں مضر صحت چاکلیٹ بنانے والی فیکٹری سربمہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک جام خان شورو کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے ملیر میں ایک بڑی کارروائی کے دوران مضر صحت چاکلیٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارا۔

 کارروائی کے دوران فیکٹری سے 500 کلو سے زائد ایکسپائر چاکلیٹ بنانے کا خام مال برآمد کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی، مزمل حسین ہالیپوٹو، نے بتایا کہ فیکٹری میں زائد المعیاد اشیائسے مضر صحت چاکلیٹ تیار کی جا رہی تھی۔ مزمل حسین ہالیپوٹو نے مزید بتایا کہ فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں سے ملنے والی ایکسپائر چاکلیٹس، رینسڈ آئل، اور کریم کو تلف کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں