محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ میں انتظامی تبدیلیوں،غیر ضروری عہدے ختم کرنے کی تیاریاں

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ میں انتظامی تبدیلیوں،غیر ضروری عہدے ختم کرنے کی تیاریاں

کراچی (این این آئی)وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں تعلیمی اصلاحات کو آگے بڑھاتے ہوئے انتظامی حوالے سے کچھ تبدیلیاں زیر غور ہیں، اس ضمن میں غیر ضروری عہدوں کو ختم کر کے کلسٹر پالیسی کو مزید فعال بنایا جائے گا جبکہ اسکول پرنسپل، ہیڈ ماسٹر یا مسٹریس کے اختیارات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

 یہ بات انہوں نے آج کراچی کے ضلع ساؤتھ میں واقع گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول قمرالسلام کیمپس کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر اسکول ایڈاپٹر رکن سندھ اسمبلی ریحان بندوکڑا نے اسکول آمد پر وزیر تعلیم سندھ کو خوش آمدید کہا۔صوبائی وزیر سردار شاہ نے اسکول اساتذہ کے ساتھ کلاس روم میں بیٹھ کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم میں معاملے پر سندھ بھر کے لوگ سنجیدہ ہیں، حکومت اور اپوزیشن نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر آمرانہ ادوار میں سندھ کی تعلیم تباہ کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہے ، اسکولوں کو بچانا اور بچوں کو بڑھانا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب ضلع میں تمام اسکولوں پر ایک ہی تعلیمی افسر نگرانی کرے گا، اسکول کلسٹر پالیسی کو فعال بنا کر اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔ اسکول سطح پر بجٹ منتقل کر کے اسکول کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اسکول کی صفائی، سکیورٹی اور مینٹی ننس جیسے معاملات اسکول ہیڈماسٹر کی ذمہ داری ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں