پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے نوجوان شدید زخمی

پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے  سے نوجوان شدید زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیو کراچی سیکٹر آئی میں پتنگ کی ڈور گردن میں پھرنے سے 22 سالہ عبداللہ شدید زخمی ہوگیا جسے پہلے نیو کراچی کے نجی اسپتال پھر تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔بعد ازاں عباسی شہید اسپتال سے عبداللہ کو جناح اسپتال لے جایا گیا مگر فیملی مطمئن نہ ہوسکی جس کے بعد اب 22 سالہ نوجوان آغا خان اسپتال میں زیرعلاج ہے جس کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔زخمی عبداللہ کے ماموں راشد نے بتایا کہ اُن کا بھانجا موٹر سائیکل پر کام سے جارہا تھا کہ پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں