آزاد اور خودمختار صحافت پر یقین رکھتا ہوں ،وزیراعلیٰ
کراچی (آئی این پی)صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صحافی کسی بھی معاشرے کا ایک باشعور طبقہ اور ان کا ہاتھ معاشرے کے نبض پر ہوتا ہے ۔
سندھ واحد صوبہ ہے جس نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ شعبہ صحافت سے منسلک افراد اب سندھ میں خلوص اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں، آزاد اور خودمختار صحافت پر یقین رکھتا ہوں تاہم صحافی برادری کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، سندھ حکومت صحافیوں اور میڈیا ورکر پر ہر قسم کے جرائم، تشدد اور حملوں کی مذمت کرتی ہے ، آزاد صحافت کی بدولت آزاد معاشرہ اور جمہوری فیصلہ سازی کے عمل میں بہتری آتی، آج ہمیں دوران ڈیوٹی جان گنوانے والے صحافیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے ۔