پڈعیدن:سنگین مقدمات میں مطلوب 4زخمی ڈکیت گرفتار

 پڈعیدن:سنگین مقدمات میں مطلوب 4زخمی ڈکیت گرفتار

پڈعیدن(نمائندہ دنیا)نوشہروفیروز کے مختلف شہروں میں 4مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب چار ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز پولیس خفیہ اطلاع ملنے پر پھل نوشہروفیروز لنک روڈ پر واردات کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں کے تعاقب میں پہنچی تو پولیس کو دیکھ کر ملزموں نے فائرنگ شروع کردی ، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا ، جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے ،زخمی ڈاکو کی شناخت علی گوہر ولد صاحب لاشاری کے نام سے ہوئی ہے ۔ دوسرا مقابلہ بھریاسٹی کے قریب منگو لنک روڈ نزد روہڑی کینال کے مقام پر ہوا جس میں تین ڈاکو ورادات کی نیت سے کھڑے تھے کہ پولیس سے مقابلہ ہو گیا اور فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں اسلحے سمیت دھرلیاگیا جب کہ گرفتار تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،زخمی ڈاکو کی شناخت قلندر بخش ولد بھاول لاشاری کے نام سے ہوئی ،اسی طرح تیسرا مقابلہ درس تھانے کی حدود مناہی ٹو دھیرین لنک روڈ پر واردات کے ارداے سے کھڑے تین ڈاکو ؤں سے ہوا ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ذاکر عرف کاکن ولد نماٹو شر زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ چوتھا مقابلہ کنڈیارو تھانہ کی حدود نزد شہمیر دیرو لنک روڈ پر ہوا جس میں ڈاکو شیر محمد زخمی حالت میں دھرلیاگیا۔ محراب پور سے نمائندے کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران 7 منشیات فروشوں، 1روپوش ملزم کو گرفتار کرکے چرس، آئس، شراب، گٹکے برآمد کرلیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں