خاتون کا سسرالیوں سے تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ

خاتون کا سسرالیوں سے تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے نیو پنڈ کی رہائشی ثناء دختر فقیر محمد عباسی نے اپنی زخمی بھائی محمد ناصر کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ چھ ماہ قبل وہ شوہر اور ۔۔۔

سسرالیوں کے مظالم سے تنگ آکر اپنے بھائی کے گھر آگئی اور عدالت میں خلع کا کیس داخل کرایا ہے جس پر شوہر محمد عادل عباسی اور دیگر سسرالی ہمارے جانی دشمن بن گئے ہیں اور کیس واپس لینے کیلئے مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں اور مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے ہمیں ہراساں کررہے ہیں جب کہ گز شتہ روز بھی انہوں نے گھر پر حملہ کرکے بھائی ناصر کو سخت تشدد کانشانہ بنایا اور فرار ہوتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں