نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول کا افتتاح

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (نم) میں سیکیورٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول کا افتتاح اور شجر کاری مہم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی تبسم عابد، ڈی آئی جی شیبا شاہ، ایس ایس پیز، کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے ممبران اورنمائندگان موجود تھے ۔کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی اور انکی ٹیم اور ڈی جی نم ڈاکٹر سید سیف الرحمان کے نمائندگان نے کراچی پولیس چیف کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔شجر کاری مہم کے تحت پہلے مرحلے میں 200 پودے لگائے گئے اور مزید 1000 پودے لگائیں جائیں گے ۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مراد سونی اور انکی ٹیم کو کراچی شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ساتھ ماحول کو صاف کرنے کیلئے شجر کاری مہم کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ویسٹ آفس کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون نے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں زیر تعمیر ماڈل تھانوں کے حوالے سے پولیس چیف کو آگاہی فراہم کی۔ بعد ازاں پولیس چیف نے زیر تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشنز نارتھ ناظم اباد اور اورنگی ٹاؤن تھانوں کا دورہ کیا۔اس موقع پرڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی سینٹرل اور ایس ایس پی ویسٹ ودیگر افسران موجود تھے ۔پولیس چیف نے ماڈل تھانوں کے کنسٹرکشن ورک میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔ماڈل پولیس اسٹیشنز کا مقصد عوام کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ تھانوں کا قیام، پیشہ ورانہ پولیس افسران کی تعیناتی، پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ ماحول اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں