پولیس اہلکار کی نشئی افراد کے ساتھ بیٹھ کر نشہ کرنے کی ویڈیو وائرل

پولیس اہلکار کی نشئی افراد کے ساتھ بیٹھ کر نشہ کرنے کی ویڈیو وائرل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس اہلکار کی نشئی افراد کے ساتھ بیٹھ کر نشہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن اردو چوک ایرانی کیمپ کے قریب شہری ایک شخص کی ویڈیو بنائی جو پولیس کی وردی میں ملبوس تھا جبکہ پولیس کی شرٹ کو چھپانے کے لیے اس پر دھاری دار شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ویڈیو بنانے والے شہری نے جب اسے روکا تو وہ جلدی سے تیز قدموں سے بھاگ نکلا، شہری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار ہو کر تم خود نشہ کرتے ہو تو منشیات کی فروخت کیسے رُکے گی، تمہارے پاس اسلحہ بھی ہے اگر کوئی چھین لے تو کیا ہوگا؟۔ ایس ایچ او مومن آباد شہباز نے بتایا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے جس نے اپنا نام اقبال بتایا ہے ۔ پولیس اہلکار اپنی تعیناتی خواجہ اجمیر نگری پولیس ہیڈکوارٹر میں بتاتا ہے جس کے خلاف محکمہ جاتی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں