آزادی بیت المقدس فلسطینی عوام کا مقدر ہے ،علامہ شبیرمیثمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے امام بار گاہ وحدت المسلمین میں حمایت مظلومین کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام ،ذمہ داران اور ۔۔۔
کارکنان نے شر کت کی حمایت مظلومین کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے مختلف امور موجودہ عالمی صورتحال پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بیت المقدس فلسطینی عوام کا مقدر ہے مغرب اسرائیل کو جتنا بھی سہارا دے اسرائیل کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹ کر رہے گا لاکھوں بے گناہ مظلوم انسانوں کا خون رنگ لائے گا آج سارا مغرب اسرائیل کی پشت پناہی کے لئے متحد ہو گیا ہے لیکن مسلم حکمرانوں پر بے حسی طاری ہے اس قسم کی کانفرنسوں کا انعقاد تجدید عہد ہے ان مظلومین کے ساتھ جن کی قربانیوں نے آج عالم اسلام کو صحیح اور غلط کی پہچان کروائی ہے جو غلط ہوتا ہے وہ ہمیشہ دوسروں کی زمینوں پر قابض اور صیہونی ریاستوں کا تصور پیش کر کے پوری دنیا کو ظلم و جبر کی دعوت دیتا ہے غلط سوچ اور فکر کی ترویج میں مصروف ہوتا ہے تاکہ شیطانیت پروان چڑھے لیکن اس کے مد مقابل ہمیشہ صحیح سوچ فکر اور نظریہ یعنی درس حریت، درس کربلا ہمیشہ ہر یزید اور غاصب ریاستوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلا کرنے کی بھرپور صلاحیت کی طاقت رکھتا ہے ۔