چاول کی بوریوں سے لدا ٹرک چھیننے کا معاملہ،مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گھگھر پھاٹک کے قریب سے چاولوں سے بھرا ٹرک چھیننے کے واقعے کا مقدمہ بن قاسم تھانے میں شہری سیدالرحمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا
۔ملزمان چاول سے بھرا ٹرک،موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔