مرغیوں کی چربی سے تیل تیار کرنے والی 2فیکٹریوں پر چھاپہ

مرغیوں کی چربی سے تیل تیار کرنے والی 2فیکٹریوں پر چھاپہ

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر زینب حفیظ نے جانوروں اور مرغیوں کی چربی سے تیار مضر صحت پکوان تیل فروخت کرنے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر انہیں سیل کر دیا،تاہم سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو شوگر مل کے قریب واقع فیکٹری میں کارروائی کے دوران مالکان کے پاس سے مضر صحت آئل کی خریداری کرنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر مسعود رشید خان کی ہدایت پر تعلقہ حسین بخش مری کے اسسٹنٹ کمشنر زینب حفیظ نے سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ شوگر مل کے قریب تپہ ویسرو میں جانوروں اور مرغیوں کی چربی سے تیار کردہ مضر صحت آئل فروخت کرنے والی دو فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر انہیں عارضی طور پر سیل کر دیا ۔ زینب حفیظ نے کہا کہ یہ آئل انسانی جانوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اور ان فیکٹری مالکان کے پاس کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے کہ یہ مضر صحت آئل کس کو فروخت کیا جا رہا ہے ، اس کی تحقیقات کی جائے گی کہ یہ آئل جن کو فروخت کیا جا رہا ہے ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں