ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی آگاہی مہم کا آغاز

ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی آگاہی مہم کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی ہدایت پرضلع وسطی میں گھر گھر، اسکولز،کالجز، دکانوں، ہوٹلوں پر سوشل موبیلائزرکی ٹیمیں آگاہی فراہم کررہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گھر گھر سے کچرا اٹھانے کیلئے اقدامات تیز کئے جارہے ہیں، اسی سلسلے میں لوگوں میں آگاہی اور تعاون کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ صفائی ایک مستقل عمل ہے اوریہ کسی ایک فرد یا ایک ادارے کا کام نہیں۔ امتیاز علی شاہ نے کہا کہ ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے ، ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے کچراکھلی جگہ پھینکنے کے بجائے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے عملے کو دیں ۔انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم کے دوران ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ٹیم اور نجی کمپنی کی ٹیم نے گھروں،اسکولز، کالجز، دکانوں، ریسٹورنٹ، ہوٹل میں پمفلیٹ کے ذریعے اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آگاہی پیغامات لوگوں تک پہنچائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں