بھتہ طلبی اور اغواء کی دھمکیوں میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ شاہ لطیف پولیس نے بھتہ خوری اور اغواء کی دھمکیوں میں ملوث مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق شہری کی بروقت اطلاع پر شاہ لطیف پولیس نے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،شہری نے پولیس کومزید بتایا کے ایک نامعلوم شخص مجھے میرے بچے اغواء کرنے اور بھتے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے ۔پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو شاہ لطیف کے علاقے سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کی شناخت آفتاب ولد الطاف حسین کے نام سے ہوئی۔