سٹی کونسل :دکانوں کی مسماری کیخلاف جماعت اسلامی کی قرارد اد جمع

سٹی کونسل :دکانوں کی مسماری کیخلاف جماعت اسلامی کی قرارد اد جمع

کراچی (این این آئی)نیو کراچی میں 1100 سے زائد دکانیں مسمار کرنے کے خلاف جماعت اسلامی نے سٹی کونسل بلدیہ عظمی میں قراردار جمع کروا دی۔

جماعت اسلامی کے قاضی صدر الدین کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ خرید و فروخت کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔قراردار میں مزید کہا گیا کہ ان افسران کا بھی محاسبہ کیا جائے جو غیر قانونی کام کے وقت تعینات ہوتے ہیں، تمام متاثرہ دکانداروں کو فوری طور پر متبادل دکانیں فراہم کی جائیں، قریبی علاقوں میں کے ایم سی مارکیٹس کو قابل استعمال بنا کر دکانیں متاثرین کو دی جائیں۔اس سے متعلق امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا کہ 1100 مالکان کو متبادل دیے بغیر دکانیں گرانے کے احکامات واپس لیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں