تین روزہ مدارس اہلسنت کنونشن کا آغاز کل سے ہوگا

تین روزہ مدارس اہلسنت  کنونشن کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور دارالعلوم میمن کے زیراہتمام دوسرا سالانہ تین روزہ مدارس اہلسنت کنونشن ہفتہ 9 نومبر سے دارالعلوم میمن (میمن مسجد بولٹن مارکیٹ)میں صبح 9 بجے سے شروع ہوگا۔

کنونشن میں ملک بھر سے 1200 سے زائد علمائے کرام،مشائخ اہلسنت اور اساتذہ کرام شرکت کرینگے ۔افتتاحی سیشن سے ہفتہ 9 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری اوربعد ازاں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن خصوصی خطاب کریں گے ۔ کنونشن میں تعلیم و تربیت کے علاوہ مدارس دینیہ کے نصاب اور طریقہ کار پر گفتگو ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں