بجلی بلوں سے اضافی چارجز ، غیر منصفانہ سلیب کا خاتمہ کیا جائے ،پاسبان

بجلی بلوں سے اضافی چارجز ، غیر منصفانہ سلیب کا خاتمہ کیا جائے ،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کوسبز باغ دکھانے کے بجائے عملی اقدامات اٹھائیں اور فوری ریلیف فراہم کریں۔ بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ، ظالمانہ سلیبز اور اضافی ٹیکسوں کا بوجھ عوام کی برداشت سے باہر ہو رہا ہے ۔

حکومت اگر حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے تو فوری طور پر ان اضافی چارجز اور غیر منصفانہ سلیبز کا خاتمہ کرے ۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے اور تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بڑھتی قیمتوں نے عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ایک جانب حکومت کی جانب سے ونٹر پیکیج کے نام پر سبسڈی کا اعلان کیا جاتا ہے ، دوسری جانب تقسیم کار کمپنیاں نرخ بڑھا کر یا اضافی چارجز عائد کر کے عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کررہی ہیں۔نیپرا کا بنیادی کام عوامی مفادات کا تحفظ ہے ، لیکن نیپرا اس ذمہ داری کو نبھانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ پی ڈی پی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے مطالبہ کیا کہ نیپرابجلی کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو مسترد کرے ۔ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایاجائے تاکہ تقسیم کار کمپنیاں عوام سے اضافی چارجز وصول نہ کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں