وفاقی انشورنس محتسب ، 5ملین کے کلیم سائلین میں تقسیم
کراچی (پ ر)وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے اپنے دفتر میں مختلف انشورنس کمپنیز کے خلاف کلیم کی مد میں50لاکھ روپے سے زائد کے کلیمز کے چیکس سائلین میں تقسیم کیے ۔
کراچی کی رہائشی تبسم جہاں اور ان کے داماد عزیر احمدنے وفاقی انشورنس محتسب کے روبرو نجی انشورنس کمپنی کے خلاف کلیم کی مد میں شکایت جمع کرائی تھی جس پر قانونی کاروائی کے بعد تبسم جہاں کو 11لاکھ 74ہزار 201روپے جبکہ ان کے داماد عزیر احمد کو 5لاکھ54ہزار 88روپے کے چیکس دیئے گئے ۔نوشہرو فیروزکی رہائشی خاتون تمیزاں بیگم نے بھی مذکورہ کمپنی کے خلاف وفاقی انشورنس محتسب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر قانونی کارروائی کو عمل میں لایا گیا اور کمپنی سے کلیم کی مد میں شکایت گزار خاتون کو 2لاکھ 59ہزار10روپے کا چیک دلوایا گیا۔ اسی طرح کینیڈا کے شہرٹورنٹو کی رہائشی خاتون ڈاکٹر نازش افتخار کو بھی شکایت پر39ہزار روپے کا کلیم کی مد میں چیک دیا۔ آدم جی لائف ایشورنس کمپنی کے خلاف نسرین بی بی کی شکایت پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شکایت گزار خاتون کو کمپنی کی جانب سے کلیم کی مد میں 4لاکھ69ہزار 337روپے کا چیک دیا گیا۔اس کے علاوہ 30لاکھ روپے سے زائد کے کلیم کے چیکس بھی 9سائلین کے حوالے کیے ۔ممتاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی انشورنس محتسب کے ادارے کا قیام کا اصل مقصد سائلین کو انکی دہلیز پر بلا معاوضہ انصاف فراہم کرنا ہے۔