نشتر روڈ پر تجاوزات کیخلاف بھرپورآپریشن
کراچی (این این آئی) نشتر روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپورآپریشن کے دوران غیرقانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد میونسپل کمشنر افضل زیدی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ عمار احمد خان کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھانی نے علاقہ پولیس اور عملے کے ہمراہ جمشید ٹاؤن نشتر روڈ پر تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی کی اور غیرقانونی طور پر بنائے گئے شیڈز، گرلز، چبوترے ، دیواریں مسمار کردیں اور ٹھیلوں و پتھاروں کو ضبط کرکے کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادیا۔