بزنس ایکسپریس میں پانی کی قلت،ریلوے ٹریک پر دھرنا
سکھر(بیورو رپورٹ)بزنس ایکسپریس میں پانی نہ ہونے کے خلاف مسافروں کی بڑی تعداد نے روہڑی ریلوے اسٹیشن پر ریلوئے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔
اور نعریبازی کی ،بزنس ٹرین لاہور سے کراچی جارہی تھی کہ شکایات کے باوجود توجہ نہ دینے پر روہڑی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دے دیا جس کی اطلاع ملنے کے بعد بزنس ایکسپریس و دیگر ٹرینوں کو روک لیا گیا، دھرنے میں موجود مسافروں کا کہنا تھا کہ پورے سفر میں کہیں بھی ٹرین میں پانی نہیں ڈالا گیا ،ٹرین میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے دوران سفر مشکلات پیش آتی رہی ، دھرنے کی اطلاع پر محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن کے افسران نے مسافروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور دھرنا ختم کرانے کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب سے روانہ کرا دیا۔