قانون اور سوشل سائنسز کے طلبا کیلئے انسانی حقوق کا انٹرن شپ پروگرام

قانون اور سوشل سائنسز کے طلبا کیلئے انسانی حقوق کا انٹرن شپ پروگرام

کراچی (این این آئی) محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ اور ڈیننگ لا اسکول آنے والے انٹرن شپ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے ۔ یہ پروگرام قانون اور سوشل سائنسز کے نئے گریجویٹس کے لیے ہے ۔

 اس بات کا فیصلہ آغا فخر حسین ڈائریکٹر ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ اور حذیفہ بوہرہ سی ای او اور ڈائریکٹر ڈیننگ لا سکول کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا۔ ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق آغا فخر حسین نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں انسانی حقوق اور انصاف کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں اور یہ پروگرام نئی نسل میں سرمایہ کاری کے مترادف ہے ۔ یہ تعاون نوجوان گریجویٹس کو اپنے مستقبل میں انسانی حقوق کے لیے موثر وکیل بننے کے لیے ان کے ہنر اور علم میں اضافے کا باعث ہوگا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پانچ ماہ کا تربیتی اقدام انسانی حقوق کے قوانین کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرے گا۔انسانی حقوق کے محکمے کے آپریشنل کام اور بین الاقوامی این جی اوز کے ساتھ عملی تجربہ فراہم کرے گا۔ یہ پروگرام نئی نسل کو بااختیار بنانے کے لیے ترتیب کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں