سی بی کیئر موبائل ایپ اور پورٹل کا آغازکردیا گیا

 سی بی کیئر موبائل ایپ اور پورٹل کا آغازکردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے تحت سیکریٹری دفاع نے شہری خدمات تک رسائی آسان بنانے کے لیے سی بی کیئر موبائل ایپ اور پورٹل کا آغاز حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان پالیسی اور ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ (ایم ایل اینڈ سی) ڈپارٹمنٹ کے مشن کے مطابق۔۔

کنٹونمنٹ علاقوں کے رہائشیوں کے لیے شہری خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل انٹرفیس لانچ کیا گیا ہے ۔افتتاحی تقریب میں، سیکریٹری دفاع نے سروس کی فراہمی کو جدید بنانے اور عوام تک زیادہ قابل رسائی بنانے میں محکمے کی فعال کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ایم ایل اینڈ سی ڈپارٹمنٹ تعریف کی کہ وہ ای گورننس کے حل اپنا رہے ہیں جو کنٹونمنٹ علاقوں کے رہائشیوں کو مقامی حکومتی خدمات تک موثر، شفاف اور صارف دوست رسائی فراہم کرتے ہیں۔ سی بی کیئر ایپ اور سی بی کیئر پورٹل باسیوں کے لئے اپنے متعلقہ کنٹونمنٹ بورڈز کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر بات چیت کرنے کے لئے ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ سی بی کیئر ایپ موبائل کے ذریعے ، جو اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسزپر دستیاب ہے ۔ رہائشی پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن، پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ، ڈاؤن لوڈ بل، ادائیگی کی تصدیق اور رجسٹرڈ شکایات درخواستوں کی حیثیت کی جانچ پڑتال سمیت مختلف شہری خدمات کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔آن لائن خدمات کی مکمل فہرست cbcare.cantonment.gov.pkسی بی کیئر پورٹل پر دستیاب ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں