اغوا کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پردو ملزمان بری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے پراپرٹی ڈیلر کے اغوا کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پر 2 ملزموں کو بری کردیا۔ استغاثہ ملزم آغا منصور اور محمد طارق کیخلاف جرم ثابت نہ کرسکا۔
عدالت نے ملزموں کو بری کردیا۔ عدالت نے دونوں ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی اگر ملزم کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں تو انہیں رہا کیا جائے ۔ پولیس کے مطابق مئی 2018 میں ملزموں نے پراپرٹی ڈیلر عبداللطیف کو اغوا کیا تھا۔ عبد اللطیف کو ڈیفنس میں اس کے دفتر سے اغوا کیا گیا تھا۔ مغوی کے بیٹے ارحم یوسف نے مقدمہ درج کرایا تھا۔