غیر ملکی شیف کو لوٹنے کے واقعے کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر )پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر ملکی شیف کو لوٹنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔
مقدمے میں ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمان، اہلکارشاہ فہداورامان اقبال کو نامزد کیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او پی آئی بی کی مدعیت میں بھتے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔شیف خیبر مسعود نے بتایا کہ رات میں ڈیوٹی سے گھر جا رہا تھا، پولیس اہلکاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور 3 اہلکاروں نے ناکے پر روکا اور رقم لے لی۔گزشتہ روز ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث تین اہلکاروں کومعطل کردیا تھا۔